اہم خبریں

یہ میری حکومت نہیں، نہ ہی ن لیگ موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ہیں، مریم نواز

لاہور(اے بی این نیوز   )مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ میری حکومت نہیں ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔ حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔

متعلقہ خبریں