اہم خبریں

امریکہ کے بارے ایران کے صدر کا بہت بڑا اعلان سامنے آگیا

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے دوران ایرانی صدر Masoud Pezeshkian نے امریکی حکومت کے طرز عمل پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات نے واضح کر دیا ہے کہ واشنگٹن کے وعدوں پر مکمل بھروسہ کرنا مشکل ہے، اسی لیے کسی بھی بامقصد مذاکرات کے لیے سنجیدگی اور وعدوں کی پاسداری بنیادی شرط ہونی چاہیے۔

کے پی اسمبلی میں گداگری کے خاتمے کیلئے ویگرینسی ایکٹ 2026 اسمبلی میں پیش

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں زور دیا کہ امریکی حکام کی جانب سے دیے جانے والے متضاد اور غیر تعمیری اشارے نہ صرف صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ایک منفی پیغام بھی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں اعتماد سازی کا عمل مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران پر دباؤ ڈال کر اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں۔ ان کے مطابق ایرانی قوم اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر ڈٹ کر کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں