میرانشاہ، فائرنگ ،گاڑی میں دھماکہ، اے ایس آئی سمیت 8 افراد زخمی،تین کی حالت تشویشناک

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں اے ایس آئی کے گھر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنیوالی گاڑی میں بھی دھماکہ ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی کے گھر پر صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا، مسلح افراد نے گھر کے اندر اچانک گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔زخمیوں کو لے جانیوالی گاڑی میں بھی دھماکا ہو گیا جس میں پولیس اے ایس آئی امین اللہ اور 2 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بنوں خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔