لاہور ( اے بی این نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کا اہم عالمی ریکارڈ توڑ دیا، جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے بعد ان کے ون ڈے انٹرنیشنل میں رنز کی تعداد 6 ہزار 671 ہوگئی، جس کے ساتھ ہی وہ ابتدائی 141 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے اپنی ابتدائی 141 ون ڈے اننگز میں 6 ہزار 626 رنز بنائے تھے، جبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اس فہرست میں 6 ہزار 224 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم نے اسی میچ کے دوران اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے 16 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر اعظم کی یہ کامیابیاں ون ڈے کرکٹ میں ان کی کارکردگی اور بین الاقوامی کرکٹ میں مسلسل رنز بنانے کی صلاحیت کو نمایاں کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:بینک الفلاح سے ہونڈا موٹر سائیکلیں آسان اقساط پر حاصل کریں، ماہانہ قسط 7,595 روپے سے شروع















