اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصل واوڈا کے اہم دعوے

بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصل واوڈا کے اہم دعوے سامنے آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پی ٹی آئی، بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ 90 یا 180 دن میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہے۔

ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سیاسی قوت نہیں، ملک میں اب ہر کسی کو کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے، اس کے بعد دوسرا اور تیسرا مرحلہ بھی آئے گا۔ تاہم انہوں نے مزید گورنر راج، مارشل لا یا صدارتی نظام آنے کے امکان کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو حکومت سے کچھ تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ فیصل واوڈا کے مطابق ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

سینیٹر نے اپنی سینیٹرشپ کے حوالے سے کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ووٹ دیا، جبکہ مسلم لیگ ن نے ان کی حمایت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ان کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سہیل آفریدی، افغانستان سے مراد سعید کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔ ان کے بقول اطلاعات ہیں کہ مراد سعید افغانستان میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بنوں میں پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

متعلقہ خبریں