بنوں ( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے دوران مولانا نسیم شاہ نے ہلکی مزاحمت کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے لیا۔ واقعے کے وقت رینجرز اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ (این اے-39 بنوں) کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایک منتخب نمائندے کو مسجد سے بے عزتی کے ساتھ گرفتار کرنا، اور پولیس کا اس عمل کی ویڈیو بنانا، قانون نافذ کرنے کا کام نہیں بلکہ پارلیمانی مراعات، عوامی مینڈیٹ اور قانون کی حکمرانی پر کھلا حملہ ہے۔مولانا نسیم وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے مستقل اور کھلے ناقد رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری محض سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کے منتخب اراکین کو اغوا اور گرفتار کرنے کے سلسلے کی تسلسل ہے۔ہم ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ فاشسٹ ہتھکنڈے پی ٹی آئی کارکنان اور بنوں کے عوام کے عزم کو نہیں توڑ سکتے۔ یہ صرف اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت عوامی مینڈیٹ سے خوفزدہ ہے۔
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) October 19, 2026
گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد واقعے کی تفصیلات توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ تاہم گرفتاری کی وجوہات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں:گلوکار ثمر جعفری کے کنسرٹ ادھورا چھوڑنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی















