اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت میں 381 روپے 14پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 20 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں