اہم خبریں

ملک میں سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ملک میں سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں، خریداروں کے لیے اہم خبر

کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس سونا 4 ہزار 165 ڈالر پر مستحکم رہا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 59 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 234 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں‌:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

متعلقہ خبریں