اہم خبریں

آئی سی سی کا بڑا ایکشن، سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا پر جرمانے عائد

آئی سی سی کا بڑا ایکشن، سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا پر جرمانے عائد

راولپنڈی (اے بی این نیوز) سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے عائد کردیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر پاکستان کی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا کی ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک اوور مکمل نہ کرسکی۔ پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے سلو اوور ریٹ سے متعلق اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

پاکستان نے سلمان آغا کی شاندار سنچری کی بدولت 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.1 اوورز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ میں کامیابی کے باوجود قومی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر آئی سی سی کے جرمانے سے نہ بچ سکی۔
مزید پڑھیں‌:پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیاں،لاکھوں روپے کے مبینہ فراڈ کا انکشاف

متعلقہ خبریں