اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دروازہ کھل گیا، سپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری پر آمادہ، ایاز صادق نےحکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کیلئے اپنی خدمات پیش کر دیں، ویڈیو بیان میں کہا سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل شیر افضل مروت، خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ کی باتیں سنیں، سپیکر کا دفتر اور گھر حکومت اور اپوزیشن کا ہے،
سپیکر کے دروازے ہر وقت اپنے ممبران کیلئے کھلے رہتے ہیں،میرا دفترا ور گھر 24 گھنٹے کھلا ہے، حکومت اور اپوزیشن تلخی ختم کرنے، ملکی مفاد پر بات کرنا چاہیں تو آ جائیں، موسمیاتی تبدیلی، صوبوں کی خودمختاری سمیت کئی دیگر ایشوز پر بات کرنی چاہئے،جب تک میں اسپیکر ہوں، کوئی کمی نہیں آنے دوں گا،
میرے لئے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان قابل احترام ہیں،گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے اپوزیشن کو مذاکرت کیلئے سپیکر سے رجوع کرنے کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں :سویلین ملٹری ٹرائل کیس فیصلے کی مزید وضاحت سامنے آگئی