اسلام آباد ( نامہ نگار )وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی وزارت خزانہ کے سنئیر عہدیدار رابرٹ کپروٹھ کی ملاقات،ملاقات میں امریکی سنئیر حکام کے علاوہ وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا اور طارق باجوہ بھی شامل تھے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار کو پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت کو درست راستے پر ڈالنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہ نے امریکی عہدیدار کو پاکستان میں سیلاب کے تباہ کاریوں اور اس کے معیشت پر اثرات بارے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے،بعد ازاں اعلامیہ وزرت خزانہ کے مطابق امریکی عہدیدار کا معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا،رابرٹ کپروٹھ کا معاشی و مالیاتی امور پر پاکستان حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔