اہم خبریں

عوام پر پیٹرول بم گر گیا، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

عوام پر پیٹرول بم گر گیا، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر آگئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا نے 9 ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں.
مزید پڑھیں‌:برطانیہ میں فلائٹ آپریشن متاثر، صدر زرداری کی پرواز تاخیر کا شکار

متعلقہ خبریں