اہم خبریں

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، 7 افسران کے تقرر و تبادلے

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، 7 افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور (اے بی این نیوز) حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان ظفر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز سیالکوٹ، محمد عارف قریشی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز اٹک اور سلیمان منشا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ چکوال تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح منور حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خانیوال تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد ابراہیم ارباب کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب نے مدثر ممتاز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فیصل آباد کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی مقرر کردیا، جبکہ راشد اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، مختلف ویزا کیٹیگریز کی خصوصی رپورٹ تیار

متعلقہ خبریں