اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزارتِ داخلہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کرلی، جس میں بزنس، ٹورسٹ، گرانٹ ویزا سمیت مختلف ممالک کے ساتھ ویزا معاہدے ختم کرنے سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 24 ممالک ٹورسٹ ویزا جبکہ 15 ممالک گرانٹ ویزا کی فہرست میں شامل ہیں، جبکہ پاکستان نے 36 ممالک کے ساتھ ویزا معاہدے ختم کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے ختم کرنے والے ممالک میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے 9 ممالک، آفیشل پاسپورٹ کے 19 ممالک جبکہ 8 قومی ممالک بھی شامل ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی رپورٹ میں دہری شہریت دینے والے 16 ممالک کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ دنیا کے 69 ممالک پاکستان کی بزنس ویزا فہرست کا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا فہرست میں آسٹریلیا، بیلجیئم، برازیل، چین، فرانس، جرمنی، جاپان، کویت، کرغزستان، قازقستان، ملائیشیا، مالٹا، قطر، سویڈن، برطانیہ، امریکا اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق 24 ممالک ٹورسٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ہیں۔ ان ممالک کا سفر کرنے والے افراد کی ذمہ داری مقرر کردہ ٹورسٹ آپریٹر پر عائد ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، بھارت، نائجیریا، صومالیہ، سوڈان اور یمن گرانٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں مختلف ویزا کیٹیگریز اور ممالک سے متعلق تفصیلات کو یکجا کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے















