اہم خبریں

مالدیپ کے ہائی کمشنر کی فہد ہارون سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مالدیپ کے ہائی کمشنر کی فہد ہارون سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہٰ نے وزیرِ مملکت و وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں شخصیات نے بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ غور آئے۔

ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تعیناتی، بلتستان بار نے بڑا مطالبہ کردیا

متعلقہ خبریں