اہم خبریں

ویمن ایشیا کپ میں گل فیروزہ مشکل میں، آئی سی سی نے بڑا ایکشن لے لیا

ویمن ایشیا کپ میں گل فیروزہ مشکل میں، آئی سی سی نے بڑا ایکشن لے لیا

دبئی ( اے بی این نیوز) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں گل فیروزہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی۔

میچ کے دوران امپائر کی جانب سے آؤٹ دیے جانے کے بعد گل فیروزہ نے بیٹ کے ساتھ گیند لگنے کا اشارہ کیا، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ان کے اکاؤنٹ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کا کوڈ آف کنڈکٹ کھلاڑیوں کے رویے اور کھیل کے دوران ضابطوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے نافذ ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی سی بی کا بڑا فیصلہ، بابراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں