اسلام آباد( اےبی این نیوز )حکومت پاکستان، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا جس کے تحت دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
پاکستانی زائرین 15 نومبر 2024 تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست کیساتھ وزارت کے نام ایک ہزار روپے کا ناقابل واپسی بینک ڈرافٹ منسلک کرنا لازمی ہے۔
عرس کی تقریبات 12 سے 18 اپریل 2025 کو دہلی، بھارت میں منعقد ہوں گی۔ 200پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا۔ درخواستیں زیادہ آئیں تو 20 دسمبر کو قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیاگیا