اہم خبریں

جماعت اسلامی 26 آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی،حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 26 آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ وکلا سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔
حکومت نے آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی۔
یقین ہے یہ قبضہ آج نہیں تو کل ختم ہوجائے گا۔ پوری حکومت ہی جھوٹ پر کھڑی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی یہاں اضافہ ہوا۔ عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں۔ اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی ٖتنخواہ دارکا خون نچوڑا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب پولیس کا اے ایس آئی اسلام آباد پولیس کے افسران پر بھاری ،آئی جی کے سامنے سینئر افسران کو ڈکٹیشن دیتا رہا

متعلقہ خبریں