اسلام آباد (اے بی این نیوز)کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا ۔
مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ۔
مقدمہ میں بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ۔
مقدمہ میں اقدام قتل، اغوا، اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ ایف آئی اار کے متن کے مطابق عامر مغل نے شرکا کے ساتھ ملکر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑا،
عبد الحمید پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا۔
عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہو عبد الحمید کو اغوا کر کے لے گئے۔ ملزمان عبد الحمید کو بڈھانہ لنک روڈ پر بے ہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ عبد الحمید کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں :کے پی ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کے لیے رجسٹریشن شروع،تفصیلات جا نئے،کون اہل کون نااہل ہے