اہم خبریں

مٹی کا تیل مزید مہنگا، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری

مٹی کا تیل مزید مہنگا، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اے بی این نیوز) حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 307 روپے سے بڑھا کر 324 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

قیمت میں اضافے کے بعد شہریوں کو مٹی کے تیل کے لیے فی لیٹر 17 روپے 35 پیسے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:پہلا مرحلہ مکمل، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا انٹرنیٹ بحالی پر بڑا اعلان

متعلقہ خبریں