اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کی روپوشی کی ایک اور ناقابلِ تردید سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) علی امین گنڈا پور کی روپوشی کی ایک اور ناقابلِ تردید سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے کپڑوں میں ملبوس علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاوس میں 3بجکر24منٹ پر داخل ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4بجے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے عقبی دروازے سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کوخیبر پختونخواہ پولیس اہلکاروں کے سیکیورٹی حصار میں بلوائیوں کے ہمراہ باہر جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے

اس سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات واضح ہو تی ہے کہ علی امین گنڈا پور 40منٹ سے بھی کم وقت تک خیبر پختونخواہ ہاوس اسلام آباد میں رہے اور اپنی مرضی سے وہاں سے مکمل سیکورٹی حصار میں مفرور ہو گئے

سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر نکلنے کے فوری بعد پی ٹی آئی کے بلوائیوں کو کثیر تعداد میں باہر جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے

مزید پڑھیں :کے پی ہاؤس سے باہرنکلنےکی تصویر علی امین کی نہیں، میری ہے،صوبائی وزیرپختون یار خان

متعلقہ خبریں