نیویارک (اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔امریکی خام تیل 2.26 فیصد گر کر 96 ڈالر فی بیرل، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 1.4 فیصد گر کر 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 3.42 فیصد اور جاپانی اسٹاک انڈیکس میں 2.34 فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔
مزید پڑھیں:ہسپتال سے زیر علاج قیدی فرار ، ڈاکٹر سمیت 5 اہلکار معطل















