اہم خبریں

ہسپتال سے زیر علاج قیدی فرار ، ڈاکٹر سمیت 5 اہلکار معطل

کوئٹہ(اے بی این نیوز)بی ایم سی ہسپتال سے زیر علاج قیدی کے فرار ہونے کے معاملے میں سکیورٹی انچارج، سب انسپکٹر منظور احمد سمیت پانچ اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پٹواری تاج محمد کو لورالائی جیل سے علاج کے لیے لایا گیا تھا، ملزم تاج محمد کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی لورالائی نے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فرار ہونے والے قیدی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیربارے امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا اہم اعلان،جانیے کیا؟

متعلقہ خبریں