اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیربارے امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا اہم اعلان،جانیے کیا؟

واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ بہت سا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دینا چاہتا ہوں۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بہترین میزبان ثابت ہوئے، انہوں نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی میں حقیقی قیادت اور اسٹریٹجک صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو ممالک کے درمیان ثالثی کرنے میں اسٹریٹجک صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے تاہم مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔
مزید پڑھیں:278 طلباء اور 67 اساتذہ جاں بحق، ایران نے امریکی حملوں کی تفصیل جاری کردی

متعلقہ خبریں