نیو یارک ( اے بی این نیوز )ایران نے جوہری سرگرمیاں پانچ سال تک معطل کرنے کی تجویز دے دی،،امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا 20 سال کی معطلی پر اصرار کر رہا ہے،،اسلام آباد مذاکرات میں مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا گیا تاہم دونوں فریق کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے،،ان مذاکرات سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ امن معاہدے کی جانب اب بھی کوئی پیشرفت ہو سکتی ہے
امریکا و ایران کے وفود مذاکرات کیلئے چند روز میں دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں ،، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے،، اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے،، امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات جلد ہو سکتے ہیں
مزید پڑھیں : آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ، اہم خبر
ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کےکورٹ میں ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا انٹرویو، کہا شاید یہ پہلی بار تھا کہ ایرانی اور امریکی حکومت نے اتنےاعلیٰ سطح پر ملاقات کی، شاید ایران کی موجودہ قیادت کی تاریخ میں بھی یہ پہلی بار ہوا ہو،۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے،،یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لئے کیا اقدامات کرتا ہے،، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے بھی مثبت پیشرفت کرے گا،، خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی تجارت کو سہولت ملے گی۔















