اہم خبریں

آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ، اہم خبر

کراچی (اوصاف نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں نئی ​​عالمی قیمت 4776 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی 4600 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 499962 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔ فی تولہ قیمت میں 326 روپے کے اضافے سے چاندی کی نئی قیمت 8260 روپے اور 279 روپے کے اضافے سے 10 گرام چاندی کی قیمت 7081 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے اور پیر کو عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:4دن بارشیں ،محکمہ موسمیات بارشوں کی بڑی پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں