اہم خبریں

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب

گلگت(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ڈاکٹر کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں اسکردو اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ثمینہ بیگ کو گزشتہ روز گھوڑے پر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا۔

ثمینہ بیگ کے ٹو کی مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں