اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی۔
ہمارے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں۔
پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے،ہر چیز آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرے گی۔
ہمارے خلاف پلانٹڈ پروپیگنڈا شروع کیا گیا ہے۔
جمہوریت پر یقین رکھنے والی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں۔
پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔