اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھکاریوں کی پہلے ہی ملک میں کوئی عزت نہیں تھی۔ انکو 5ڈالر بھی کہیں سے نہیں ملے۔
اب دنیا کی تاریخ میں امریکی ایوان نمائندگان کے 368 ممبروں نے جو کہ فارم 47 والے نہیں تھے۔
پاکستانی الیکشن کا پورسٹ ماٹم کر دیا ہے نا یہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔ اپنے کیسز ختم کروا لئے مخالفوں کو 47کے ٹمپریچر میںجیلوںں میں ٹھونس دیا۔ کاروبار زندگی ختم ہوگیا کشمیر کے بعد لڑائی خیبرپختونخواہ تک پہنچ گئی ہے۔
سب سے اہم خبر یہ ہے کہ نواز شریف اگلے مہینے کے آخر میں اپنا بیانیہ بدلنے جا رہے ہیں۔ جتنی جلدی پیشہ ور بھکاریوں سے جان چھڑوا لی جائے اتنا ہی ملک اور عوام کے لئے بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں عام آدمی خوف زدہ ہے، علی محمد خان،نکٹا کا رول آج کہیں نظر نہیں آرہا ،شہریار آفریدی