اہم خبریں

آج تلخیاں اس حد تک پہنچ گئیں ذمہ دار کون ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا اب میثاق معیشت پربھی اتفاق ہونا چاہیے۔ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہو تو انصاف کاپلڑا ہمیشہ بھاری رہنا چاہیے۔ میری پیشکش کو ٹھکرایا جو نعرے لگائے وہ سیاہ باب میں یادرکھے جائیں گے۔ دوبارہ ایسے نعرے بلند ہوئے جن کا ذکر کرنا ایوان کی توہین ہے۔
آج تلخیاں اس حد تک پہنچ گئیں ذمہ دار کون ہے ۔ آج ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی کتراتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب سیاستدان ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہوتے تھے۔
میری پیشکش کو ٹھکرایا جو نعرے لگائے وہ سیاہ باب میں یاد رکھے جائیں گے۔
علی محمد خان نے جذباتی تقریر کی ۔ کاش یہ بھی ذکر کرتے جب والدہ کا انتقال ہوا میں جیل میں تھا۔ میں یہاں اپنی ذاتی تکالیف کا رونا نہیں رونا چاہتا۔
میں بھی کینسر میں مبتلا رہا کبھی جیل میں اس کا رونا نہیں رویا۔
علی محمد خان جانتے ہیں انڈر ٹرائل قیدی کے حقوق میں فرق ہے۔ ایوان میں اعلان کرتا ہوں ہم نہیں چاہتے ان کے ساتھ وہ زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی۔
والدہ کے انتقال پر حاضری کیلئے مجھے قیدیوں کی گاڑی میں بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں :الیکشن میں بدترین دھاندلی کرکے پی ٹی آئی کوہرایاگیا، چیف الیکشن کمشنرکواپنے کنڈکٹ کوبہتربنانےکی ضرورت ہے،رؤف حسن

متعلقہ خبریں