کعاچی ( اے بی این نیوز )مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات نارمل نہیں ہے۔ پاکستان میں2طبقے ہیں ایک ٹیکس دے رہا ہے دوسرا ٹیکس نہیں دیتا۔
ہم نے تنقید کے بجائے حکومت کو مثبت چیزوں کی نشاندہی کرائی۔
پاکستان پر77سے 78ہزار ارب روپے قرض ہے۔ سارا قرض آئی ایم ایف کا نہیں،82فیصد قرض اندرونی ہے۔ لوگ اس وقت ٹیکس دیں گے جب انہیں تعلیم ،صحت ،بجلی ،گیس ملے گی۔
سندھ کے اربن علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کے دعوے،امریکی کانگریس میں مکمل اور آزادانہ تحقیقات کی قرارداد منظور















