اہم خبریں

انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے پاس آرٹیفشل انٹیلی جنس کا سافٹ ویئر ہے،شرجیل میمن

کراچی (  اے بی ناین نیوز     )شرجیل میمن نے کہا ہے کہ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے پاس آرٹیفشل انٹیلی جنس کا سافٹ ویئر ہے ۔ سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن ایک سندھ اسمبلی نے قائم کیا ۔ سندھ انفارمیشن کمیشن قائم کیا۔ رائیٹ آف انفارمیشن کا ادارہ موجود ہے ۔ حکومت سندھ نے ورکنگ جرنلسٹوں کی پروٹیکشن کیلئے کام کیا۔

300 صحافیوں اور اہل خانہ کے لیئے رقم رکھی گئی ہے ۔ ہم احتساب کے لئے عوام کے سامنے موجود ہیں۔ ایکسائیز کا ہدف 140 ارب روپے کا تھا 90 ارب سے زائد وصولی ہوئی ہے ۔ نئے مالی سال میں 203 ارب روپے کا ہدف ہے۔ جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ۔

پولیس اور سندھ حکومت کے جعلی نمبر پلیٹ بنوائے گئے ۔ ایک ٹک ٹاکر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جو دکانیں اس طرح کے نمبر پلیٹس بنا رہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ میں بائیو میٹرک مشین لگائی گئی۔ کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہیں نکلے گی۔ دوسرے صوبے کی گاڑی بھی کیریئر میں جائے گی۔

لوگ کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کیلئے تیار ہیں۔لیکن ٹیکس بھرنے کو تیار نہیں اور حکومت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ چیز پاکستان میں بھی ہے۔ منشیات کے لعنت کے سلسلے میں سکولوں میں بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ یکم جولائی سے محکمہ تعلیم اور داخلہ کی مدد سے نوٹیفکیشن نکال رہے ہیں۔

والدین کو بتائیں گے۔ اگر کسی کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو صرف اس کے والدین کو پتہ ہوگا۔ بچے سے پوچھا جائے گا کہ اس کو منشیات کسی نے دی۔ ہمارا مقصد منشیات فروشوں کا خاتمہ لانا ہے۔ پیپلز پارٹی۔ سندھ حکومت اور اپوزیشن اس مہم میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے پہلے اجلاس کا پہلا نقطہ منشیات فروشی کے خلاف تھا۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ منشیات فروشی کے خلاف ایکشن کی سرپرستی کریں۔

مزید پڑھیں :ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کازائد قیمتوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، متعدد دکاندارگرفتار

متعلقہ خبریں