وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پولیوکےخاتمے سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معروف ارب پتی بل گیٹس بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ
پاکستان کےعوام اورحکومت آپ کوخوش آمدیدکہتےہیں۔
ریاض میں سربراہ اجلاس کےموقع پرآپ سےملاقات میں مفیدگفتگوہوئی۔
انسانیت کیلئےآپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نےپولیوکےخاتمےکیلئےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کوسراہا
پاکستان پولیوکےخاتمہ کیلئےپرعزم ہے۔
افسوس ہےملک کےمختلف شہروں میں پولیوسراٹھارہا ہے۔
سرحدی نقل وحمل کےباعث بھی پولیو کامرض پاکستان پہنچا۔
مدراینڈچائلڈہیلتھ کیئراورپولیوسےمتعلق اقدامات کررہےہیں۔
پولیوکےخاتمے کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔
مزید پڑھیں :آپریشن جاری ہے اورجاری رہےگااسے عزم استحکام کانام دیاگیا،راناثنااللہ















