اسلام آ باد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے سندھ اور بلوچستان میں گیس کے نٸے میٹرز لگانے پر پابندی عاٸد کی ہے۔ اگر اس خبر میں صداقت ہے تو یہ آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہو گی۔
سپیکر کو وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احکامات جاری کرنے چاہیں۔ رکن قومی اسمبلی اسمبلی آغا رفیع اللہ کا اظہار خیال۔ انہوں نے کہا کہ
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے لوگوں پر بھی ٹیکس لگادیا۔ دودھ پر 40سے 45 روپے ٹیکس لگانے سے عام آدمی ہر فرق پڑے گا ۔ میں نے پی ڈی ایم حکومت میں وزیراعظم سے اپنے حلقے میں یونیورسٹی مانگی۔
بدقسمتی سے وزیراعظم کے حکم کے باوجود یونیورسٹی نہیں بنی۔ ہمارا کیا قصور ہے کہ ہمارا حلقہ ناروال نہیں۔ ماہی گیروں کو آی او بی آئی میں شامل کرنے کے لئے وزیراعظم سے درخواست ہے۔
پریشر سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی ۔
وزیراعلیٰ کے پی گورنر کے پی کے خلاف ہی بیان بازی کرتا ہے جیسےذاتی دشمنی ہو۔ گورنر کے پی وفاق کا نمائندہ ہے وزیراعلیٰ کے پی کو چاہئے صوبے کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں۔
پی ٹی آٸی اپنے ووٹروں اور ورکرز کے ساتھ اتنا ظلم نہ کرے۔
مزید پڑھیں :حکومت جب تک آپریشن کی تفصیلات نہیں بتاتی حمایت نہیں کرینگے ،عمران خان















