لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں حکم دینا اور اس پر عملدرآمد کرانا آتا ہے۔ مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ کرایوں میں کمی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جو ٹھان لیتی ہیں وہ کرکے رہی رہتی ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیاں دے رہا ہے۔ دھمکیوں کی بجائے علی امین گنڈا پور اپنے عوام کے مسائل حل کریں۔
وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک سب کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ علی امین گنڈا پور کو عوام پر ترس نہیں آتا لیکن ہمیں آتا ہے۔ مریم نواز کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ۔
تین دن میں 14لاکھ 67ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔
لوگ حیرانی سے پوچھ رہے تھے کہ پیسہ واپس کیوں کررہے ہو۔ زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیاگیا ۔
وزیربلدیات ذ یشان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں مریم نوازنےناممکن کوممکن بنایا۔ عیدالاضحیٰ پراس سےپہلےایسادیکھنےکونہیں ملا۔ عید کےدنوں میں صفائی کی بہترین انتظامات کیےگئے۔
عید کےموقع پرپنجاب میں18لاکھ مویشی فروخت ہوئے۔ عیدکےدنوں میں38ہزارشکایات کاازالہ کیاگیا
شہرمیں اس بارکوئی غیرقانونی منڈی نہیں لگنےدی گئی۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پرہم نےسب کیلئے مثال قائم کی۔ ماحول کو بہتر کرنے کیلئے عرق گلاب اور کلورین کا استعمال کیا گیا۔ سڑکوں کو سرف کیساتھ دھویا گیا، مختلف جگہوں پر مختلف ڈیزائن بنائے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ہر لمحہ مانیٹرنگ کر رہی تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مختلف ایجنسیز اور سیف سٹیز سے بھی رپورٹ لے رہی تھیں۔
جہاں پر اچھا کام تھا وہاں پر وزیراعلی نے تعریف بھی کی، ایڈمنسٹریشن نے عید پر گھروں کو چھوڑ کر فیلڈ میں رہ کر تمام کام کیا۔ مریم نواز پہلی بار وزیراعلیٰ بنی ان کے ساتھ نواز شریف کا 40 سال کاتجربہ ہے۔ رورل اور اربن ایریاز کیلئے صفائی کا یکساں نظام لے کر آرہے ہیں۔ گھروں سے کوڑا اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس تک پہنچایا جائےگا۔
مزید پڑھیں :خیبر پختو نخوا میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، 22 گھنٹے تک بجلی بندش















