اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم نےقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم نےوزیرخزانہ محمد اورنگزیب کوایکنک کی سربراہی نہیں دی۔
ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے ۔
نگران دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیرخزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں۔
سابقہ اتحادی دور میں اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔
سابقہ اتحادی دور مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ تھے۔
نوتشکیل 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شامل۔
وفاقی وزرا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اوروزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ایکنک ارکان کا حصہ ۔
پنجاب سےصوبائی وزیرمریم اورنگزیب اورسندھ سےجام خان شورو ارکان میں شامل ۔
خیبرپختونخوا سے مشیرخزانہ مزمل اسلم ایکنک کے ارکان کا حصہ ۔
بلوچستان سےصوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی کو ایکنک کے رکن مقرر کیا گیا ہے۔















