اہم خبریں

آسان کاروبار ایکٹ،وزیراعظم نے قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم کی زیر صدارت کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں
وزیراعظم نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
شہبازشریف نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ون ونڈو آپریشنز کے تحت تاجر برادری کیلئے دستاویزی مراحل آسان کیےجائیں۔
تجرباتی سہولت مرکز کے قیام کیلئے چینی ماہرین سے معاونت حاصل کی جائے۔
اجلاس کو آسان کاروبار اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے الیکٹرانک رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا،
بزنس سہولت مرکز کے قیام کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : ترقیاتی پروگرام ماضی کے تمام بجٹ سے بڑھ کر ہے،وزیرخزانہ پنجاب

متعلقہ خبریں