اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔
حکومت کا بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ۔
پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا۔
چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز سے آغاز کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہونگے۔
چینی کمرشل بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائےگا۔
پاکستان بین الاقوامی ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا۔
سال 2025-26 میں یورو بانڈ کے اجرا کا پلان ہے۔
بانڈز بیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کیلئے جاری ہوں گے۔
مزید پڑھیں : حکو مت نے حالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا، شہباشریف















