اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) گندم،چینی،ہائی سپیڈ ڈیزل اور ایل این جی کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ زیرو ریٹنگ اور رعایتی ٹیکس ریٹ کی سہولت واپس لے لی گئی۔ موبائل فونز پر سٹینڈر ٹیکس ریٹ لگانے کی تجویز۔ نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سٹیل اور سٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ سیلور کین اور لالی پاپ سٹیک کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔
تازہ اور خشک میوہ جات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت ختم۔ گھریلو سامان کے آلات کی درآمد پر ڈیوٹیز کی چھوٹ ختم۔ ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں رعایت واپس لے لی گئی۔
50ہزار ڈالرز مالیت کی الیکڑک گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی۔
سولر پینل اور آلات کی مینوفیکچرنگ پر ٹیکس مراحات کی تجویز۔ گندم،چینی،ہائی سپیڈ ڈیزل اور ایل این جی کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ مقامی گاڑیوں کے پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ۔
5سو ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر پچیس فیصد ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔















