اہم خبریں

سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کے لیے رعایت کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کے لیے رعایت کا اعلان ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ 2024 کی تقریر کے دوران سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کے لیے درآمد پر رعایت دینے کا اعلان کیا۔بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مقامی ضروریات کے لیے سولر پینلز کی برآمد یا تیاری پر رعایت دی جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سلسلے میں پلانٹ، مشینری، متعلقہ آلات اور سولر پینلز، انورٹرز، بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزوں کی درآمد پر رعایت دی جا رہی ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ان مراعات کا مقصد درآمدی سولر پینلز پر انحصار کم کرنا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیرکاشکار

متعلقہ خبریں