اہم خبریں

نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کی بحالی کیلئے فنڈز جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کی غیر فعالی کا معاملہ۔ تحریری حکم نامہ جاری۔ وزارت داخلہ نے نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کردیے۔ ایڈ یشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا گیا۔ عدم پیشی پر چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق فرانزک ایجنسی کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق فرانزک ایجنسی کی بحالی کا عمل 3 ہفتوں میں مکمل ہوگا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر فرانزک ایجنسی کی بحالی کا عمل تیزی کےساتھ مکمل کریں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر 3 ہفتوں میں فرانزک ایجنسی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔

فرانزک ایجنسی کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ عدالتی طلبی کے باوجود چیف کمشنر بغیر کسی وضاحت کے عدالت سے غیر حاضر رہے۔ چیف کمشنر کل ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں۔ چیف کمشنر بتائیں کہ غیر حاضری پر کیوں توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز نہ کیا جائے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق پنجاب فرانزک ایجنسی میں 5 سو رپورٹس زیر التوا ہیں۔

انچارج پنجاب فرانزک ایجنسی 3 ہفتوں میں زیر التوا رپورٹس سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔ چیف کمشنر کی پیشی کی حد تک کیس کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
مرکزی کیس کو 3 جولائی 2024 کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
مزید پڑھیں : عید الاضحی ، امن و امان کا قیام، محکمہ داخلہ پنجاب نے کنٹرول روم قائم کر دیا

متعلقہ خبریں