اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی۔
جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ۔
صارفین سےاضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔ اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا۔ اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بروز منگل 4 جون 2024 کو سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ