اہم خبریں

لاہور میں آج موٹر سائیکل سواروں کا چالان نہیں ہوگا،کیوں؟؟ وجہ جانئے

لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور میں آج یوم تعلیم کے موقع پر ٹریفک وارڈنز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لوگوں کا چالان نہیں کریں گے بلکہ انہیں صرف تنبیہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سپر اوور، نمبیا نے عمان کو شکست دیدی
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ یوم تعلیم منانے کا مقصد لوگوں کو اپنی غلطیوں کا احساس دلانا اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہے۔

سی ٹی او نے کہا ہے کہ آج دی مال، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں مرد اور خواتین وارڈنز لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں