وفاقی کابینہ اجلاس،متعدد منصوبو ں کی منظوری،فیصلوں کی تو ثیق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار وفد کی پاکستان آمد پاک سعودی معاشی تعلقات کیلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم نے دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے وفاقی وزرااور سٹاف کی کارکردگی کو سراہاوفاقی کابینہ کی ائیر سیال کو چین، ملائشیا ، سری لنکا کیلئے فلائٹ

مزید پڑھیں :9 مئی پورےپاکستان کامقدمہ ہے، عوام عمران خان کے ساتھ ہے،رؤف حسن

آپریشنز کی منظوری ،وفاقی کابینہ نے تھائی لینڈ،ترکیہ،برطانیہ اور کویت میں بھی آپریشنز کی منظوری دے دی، منظور ی نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023 اور ائیر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی ،پاکستان اور
کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان تجارتی کمیٹی کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری، ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن وزارت انسانی حقوق سے وزارت تعلیم کے حوالے کرنے کی منظوری ،
اجلاس نے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024 کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

مزید پڑھیں :نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کر نے کا معاملہ،اتفاق نہیں ہو سکا