پنجاب میں ایک سال کیلئے گندم کا وسیع ذخیرہ موجود: وزیر خوراک بلال یاسین

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے پاس پہلے ہی ایک سال کیلئے ضروری گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ایک بیان میں صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھاکہ گزشتہ ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 1700 سے 1800 روپے میں آٹادستیاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 کلو تھیلے کا موجودہ ریٹ 900 روپے ہے۔وزیرخوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پاس اس وقت 2.3 ملین میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک ہے جو کہ 2024-25 میں اگلی گندم کی فصل کی کٹائی تک کیلئے کافی ہے۔
برطانوی پولیس کا شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ کیس کی مزید تفتیش سے انکار
گندم کی درآمد کے اسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جس نے کسانوں کے لیے بحران پیدا کیا ہے، انہوں نے حکومتی موقف کو دہرایا کہ یہ بحران نگران حکومت کے گندم کی درآمد کے فیصلے کا نتیجہ ہے۔

اس اسکینڈل نے کسانوں کیلئے ایک بحران پیدا کر دیا جو3900روپے فی 40 کلو گرام کی کم از کم امدادی قیمت حاصل کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ مارکیٹ2800 سے 3200 روپے کی بہت کم شرح پیش کر رہی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے کر جاری تحقیقات کے بارے میں، یاسین نے کہا کہ حکومت اس رپورٹ کو پبلک کرنے اور اس واقعہ کے پیچھے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کے لیے پرعزم ہے۔