حکومت اب دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں،ہمارے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے، آج کے فیصلے کے بعد حکومت اب دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی،ہماری 78 نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں،پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر کی میڈیا سے گفتگو ،کہااس سارے عمل میں ہم کہتے رہے کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی سلوک ہوا، الیکشن کمیشن کا آرڈر غیرآئینی تھا، کسی بھی جج کو ایکسٹینشن
مزید پڑھیں :ہو شربا مہنگائی،بحریہ ٹاون کی لوٹ مار،بجلی کے نرخوں میں خود ساختہ اندھا دھند اضافہ

نہیں ملنی چاہیے،سلمان اکرم راجہ نے کہا آئین کو بگاڑ نے والوں کو آج شکست ہوئی، عدلیہ آئین پاکستان اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، اُمید ہے سپریم کورٹ باقی کیسز پر بھی جلد فیصلہ کرے گی،فیصل جاوید نے عدالتی فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا،کہاکوئی بھی خالی سیٹ دیکھ کر دیگر پارٹیز کے منہ میں پانی آ جاتا ہے ،اس وقت ہماری ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

مزید پڑھیں :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے