سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ذرائع نے پیر کو بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آنے والے ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔تاہم اس دورے کی صحیح تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مناسب شیڈول کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اگر یہ دورہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ 2019 کے بعد سعودی ولی عہد کا پہلا دوطرفہ دورہ پاکستان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متوقع دورے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم سعودی مہمان کی آمد تک ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ معاہدوں سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے کی حتمی تاریخ کی تصدیق اگلے ہفتے کر دی جائے گی۔