اہم خبریں

الیکشن میں نتائج تبدیل کیے گئے،ن لیگ کے پاس مینڈیٹ نہیں،محمد زبیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسمبلی جعلی ہے ،جس سے مرضی سے پوچھ لیں ،8فروری کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کوووٹ پڑا،اتنی زیادہ دھاندلی ہوئی کہ پاکستانی قوم حیران ہے،
موجودہ اسمبلی کےپاس مینڈیٹ نہیں ہے ،مینڈیٹ کے بغیر کب تک اسمبلی چلے گی،اس وقت مہنگائی کا مسئلہ ہے ،وہ اے بی این کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ن لیگ اپنا وزیرخزانہ اور وزیر داخلہ نہیں لاسکی ،الیکشن میں نتائج تبدیل کیے گئے،اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم بنا کر ووٹ کو عزت نہیں مل سکی ،سب کو پتہ ہے ن لیگ کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے،
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایات دیدیں،خاص اور طویل ملاقات

الیکشن میں پی ٹی آئی کے اپنا نشان بھی نہیں تھا پھر بھی ان کے امیدوار وں کو ووٹ پڑا،انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا کہ3رکنی مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے ،سیاسی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کا ادا کرتے ہیں کہ ہمارے لئے آواز اٹھائی،9مئی کے واقعے کے بعد عمر ایوب ،علی امین گنڈا پور اورمیرے خیال میں فرخ حبیب کوپارٹی میں نہیں لینگے ،بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں۔

مزید پڑھیں :ہم ملین مارچ اور دھرنا دینگے، یہ ہماری تحریک کا آخری مرحلہ ہو گا،شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں