Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہم ملین مارچ اور دھرنا دینگے، یہ ہماری تحریک کا آخری مرحلہ ہو گا،شیرافضل مروت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کے راہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے گزارشات کی ہیں،میں آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی سے اگر کسی اور کو عہدہ چاہیے تو میں یہ عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں،بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر پی ٹی آئی سے کوئی آپ کو اکساتا ہے تو آپ نظر انداز کریں،میں نے کہا آپ ان کو خاموش کرائیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ خاموش نہ بھی ہوں تو نظر انداز کریں اس سے آپ کا قد کاٹھ بڑھے گا،بانی چیئرمین نے میری موجودگی میں صحافی سے کہا کل اس کا نام دے رہے ہیں،علی امین گنڈا پور کے اسلام آباد قبضے کے بیان کی تائید کرتا

مزید پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے طالب علموں کیلئے ریلیف

ہوں،ہم ملین مارچ اور دھرنا دینگے، لیکن یہ ہماری تحریک کا آخری مرحلہ ہو گا،یہ کوئی درجن بھر انڈے نہیں چُرائے ہمارے 85 ایم این ایز کا مینڈیٹ چُرایا گیا،ہوسکتا ہے کہ ہمارے پر ایک اور 9 مئی مسلط کر دیا جائے،9 مئی کو نقصان ہمارا ہوا ، ورکرز ہمارے گرفتار اور شہید ہوئے،ایک سال سے ہم پر قیامت صغریٰ برپا کی گئی ہے،لوگوں کو پکڑ پکڑ کر اسمبلیوں پر بھیج دیا ، جنہیں بھیجا انہیں خود بھی نہیں پتہ،ہمارے حلقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے،اسحاق ڈار نے بطور وزیر خارجہ بیان دیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت پراعتراض نہیں،اسحاق ڈار نے کہا اس بیان کا فائدہ مودی سرکار کو دینا تھا،سوشل میڈیا بند کردیا، سیاستدانوں کو بند کردیا،ترسیلات زر میں 8 ارب ڈالر سالانہ کمی آگئی ہے،گاڑمنٹس صنعت میں ہم نے 6 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا،گندم میں ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اب کہتے ہیں بیوروکریسی کی غلطی تھی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،رانا ثنا اللہ