ایف آئی اے انسپکٹر عمران دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئے ہوئے ایف آئی اے افسر انسپکٹر عمران کی اچانک طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے. پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسپکٹر کو دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ہوا
اسلام آباد ہائیکورٹ ، ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ہسپتال پہنچ کر انسپکٹر عمران جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ۔انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔انسپکٹر عمران کو دوران ڈیوٹی آج ہائی کورٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا